کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے خاکروبوں کو فوری طورپرتنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے اورتنخواہوں میں مناسب اضافہ کیا جائے تاکہ ملازمین بہتر طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی آبادی 30لاکھ کے قریب ہے لیکن صفائی کیلئے عملہ انتہائی کم ہونے کے باوجود خاکروب شہرکی صفائی کیلئے دن رات کام کرتے ہیں لیکن خاکروبوں کی تنخواہیں انتہائی قلیل ہونے کے باعث انہیں اپنے گھرچلانے میں شدیدمشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور صوبائی وزیربلدیات کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے خاکروبوں کی تنخواہوں میں مناسب اضافے کو یقینی بنائیں اورانہیں دیگر مراعات دی جائیں تاکہ وہ مزید بہتر طریقے سے شہرکی صفائی کرسکیں۔لالا یوسف خلجی نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظرخاکروبوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے۔انہوں نے شہریوں اورتاجروں سے بھی اپیل کی کہ وہ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے مخصوص جگہوں پر رکھیں تاکہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کا عملہ بروقت کچرے کو ٹھکانے لگاسکے۔
کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے خاکروبوں کو فوری طورپرتنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ،لالا یوسف خلجی

ٹیگز:
لالا یوسف خلجی
