(گرین گوادر نیوز) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پشین کا دورہ کیا، دورے کے دوران وزیراعلی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اورہسپتال میں ضروری طبی سہولتوں کی عدم دستیابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور صوبائی محکمہ صحت کو اسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر اسٹاف کی تعیناتی، ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی اس موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پشین کو 25 بیڈ سے 50 بیڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلی نے فوری پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ماضی کی طرح صرف معائینہ اور دورہ نہیں کرینگے عملی کام کرکے دکھائیں گے، ہسپتال کے لئے ٹیوب ویل کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ڈاکٹروں نرسنگ سٹاف اور ٹیکنیکل سٹاف کی کمی فوری طور پر پوری کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو انکی جائے تعیناتی پر حاضر ہونا ہو گا۔ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ٹرانسفر پوسٹنگ میں سیاسی مداخلت ختم کرینگے۔ اس سلسلے میں سیاسی جماعتیں ہماری مدد کریں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبداللہ دوتانی نے وزیراعلیٰ کو اسپتال کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ٹرانسفر پوسٹنگ میں سیاسی مداخلت ختم کرینگے، وزیراعلی بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلی بلوچستان
