مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)سٹی پولیس کی کاروائی، قتل کا ایک اہم ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرکے قتل کا معمہ حل کردیا، قتل ملوث ملزم تھانہ منتقل مزید تحقیقات جاری،اہم انکشافات کی توقع، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ راشد الرحمن زہری کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ زبیر احمد علیزئی کے سربراہی میں سٹی پولیس اور سی آئی اے پولیس کی چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوتے کنڈمیسوری کے مقام پر قتل کئے جانیوالے شخص علی محمد ولد میربخش سمالانی ساکن مچھ کی قتل کا معمہ حل کردیا، پولیس حکام کے مطابق پولیس کو رواہ مہینے کنڈمیسوری کے قریبی علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی جسے شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاتھا، مقتول کو مچھ سے نامعلوم اسم ملزمان نے دھوکے سے یہاں بلا کر قتل کرکے لاش پہاڑی علاقے میں پینک کر فرار ہوگئے تھے، دوران تحقیقات معلوم ہوا کہ قتل میں مقتول کے قریبی رشتے دار ملوث نکلے جنہیں نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کیاتھا، سٹی پولیس نے سی آئی اے پولیس کے ساتھ مل کر قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مسلسل کوشش کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے زریعے قتل میں ملوث ایک ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کردیا، ملزم نے دوران تفتیش قتل میں ملوث اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتادئیجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی بہت جلد عمل میں لائی جائے گی،،کامیاب کاروائی پر ڈی پی او مستونگ راشد رحمن زہری نے پولیس ٹیم کیلئے تعارفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا، دریں اثنا پولیس حکام نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پولیس مستونگ میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہیں، اور جرائم میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے ان عناصر کے خلاف مزید سخت کاروائی کرینگے۔
راشد الرحمن زہری کی خصوصی احکامات کی روشنی میں کارروائی، قتل کا اہم ملزم گرفتار

ٹیگز:
قتل
