کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان نے پیپلز پارٹی خواتین ونگ اور اقلیتی ونگ کے نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی میڈیا کوارڈی نیٹر حیات خان اچکزئی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی کی منظوری سے پی پی پی بلوچستان شعبہ خواتین کی صدر غزالہ گولہ نے جنرل سیکرٹری زرینہ زہری اور سیکرٹری اطلاعات نوشین پطرس سے مشاورت کے بعد سکینہ عبداللہ خان کو صوبائی ڈٖپٹی جنرل سیکرٹری،آمنہ کھوسہ کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور کرن بلوچ کوپیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی میڈیا کوارڈی نیٹر نامزد کیا ہے جبکہ دوسرے اعلامیہ کے مطابق جعفرجارج کو پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کا صدر،چیترومل ماترے کو جنرل سیکرٹری، حنا گلزار کو سیکرٹری اطلاعات اورچوہدری شان سلامت کو سینئر نائب صدر نامزد کیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے پیپلز پارٹی خواتین ونگ اور اقلیتی ونگ کے نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا

ٹیگز:
پیپلزپارٹی
