کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں مضبوط اپوزیشن کی کردار ادا کررہی ہے جے یو آئی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے عوام کی مفاد کی جنگ لڑ رہی ہے معاشی بدحالی اور بیروزگاری نے لوگوں کو جرائم کی راہ پر ڈال دیا ہے اور حکومت کی جانب سے کوئی موثر اقدامات نظر نہیں آرہے ایسے میں حکومت کو اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے تاکہ صوبے کو اس بحرانی صورتحال سے نکالنے کے لیے ایک موثر اور قابل قیادت سامنے آ سکے جو عوامی مسائل کو حل کرنے اور امن و امان بحال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اپنے مقصد کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے حکومت ہماری موقف کو سنجیدہ لے ورنہ عوامی طاقت کے سامنے ان کا ٹھہرنا ممکن نہیں ہوگا۔جمعیت علما اسلام کے اس تحریک کا مقصد انتخابات میں منصوبہ سازوں کو بے نقاب کرنا اور عوام کے سامنے ان کا اصل چہرہ لانا ہے۔
جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں مضبوط اپوزیشن کی کردار ادا کررہی ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع

ٹیگز:
سینیٹر مولانا عبدالواسع
