سبی(گرین گوادر نیوز)سبی کے سیاسی و قبائلی شخصیت و معروف ٹھیکیدار میر چنگیز چانڈیو کی رہائش گھر پر دستی بم حملہ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بد ھ کو سبی کے سیاسی و قبائلی شخصیت و معروف ٹھیکیدار میر چنگیز چانڈیو کی رہائش گھر پر نا معلوم مسلح افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ گھر میں کھڑی موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پو لیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے اورملزمان کی تلاش شروع کر دی بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سبی اور ایس ایس پی سبی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
سبی، قبائلی شخصیت میرچنگیزچانڈیو کی گھرپرد ستی بم حملہ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ٹیگز:
قبائلی شخصیت
