سبی(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے اچانک ٹیچنگ ہسپتال سبی کا دورہ کیا ڈاکٹرز سمیت تمام پیرا میڈکس کی حاضری چیک کی گئی انہوں نے ہسپتال میں قائم ڈائلسس یونٹ، او پی ڈی ، او ٹی ، ایمرجنسی میں علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں نئی تعمیر ہونے والی عمارت آئی سی یو کا بھی معائنہ کیا ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر بابر شاہد نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کے حوالے سے کمشنر سبی کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کمشنر سبی بشیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ ڈاکٹر اپنی بہترین صلاحتیوں کے ساتھ مریضوں کا علاج کریں اسپتال میں صفائی کو بھی مزید بہتر بنایا جائے اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر بابر شاہد نے بتایا کہ ہسپتال میں نئی تعمیر ہونے والی عمارت ائی سی یو میں ایئرکنڈیشن نصب نہیں ہیں اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن نے کہا کہ وہ محکمہ صحت کے سیکرٹری کو لکھیں گے کہ جتنی بھی مسنگ فیسلٹیز ہیں وہ مکمل کر کے اس عمارت کو جلد ہی فعال کر دیا جائے انہوں نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر بابر شاہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسپتال کی بہتری کے لیے اچھے اقدامات لیے ہیں جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز حاضر رہیں فرائض میں غفلت کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ایڈہاک بیسز پر لیڈی میڈیکل افیسرز کی تعیناتی کے لیے ریکمنڈیشنز بھجوا دی ہے اسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کا یہ معاملہ بھی انشاءاللہ حل ہو جائے گا۔
ڈاکٹرز اپنی بہترین صلاحتیوں کے ساتھ مریضوں کا علاج کریں،کمشنر سبی ڈویژن

ٹیگز:
کمشنر سبی ڈویژن
