کوئٹہ(گرین گوادرنیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر منظورکاکڑ نے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد ظہور بلیدی کو بی اے پی کا قائم مقام صدر منتخب کیا ہے، پورے پاکستان اور صوبے کے عوام نے جام صاحب کا استعفیٰ دیکھا استعفیٰ کے ساتھ جام صاحب نے تمہید بھی بندھی تھی۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے با ت چیت کرتے ہوئے کہی۔ سینیٹر منظورکاکڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ اٹھارٹی انسپشن کے تحت پرسنل آفیشل اکاؤنٹ قابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ میں جام صاحب سے کہتا ہوں آپ نے دانستہ استعفیٰ دیا تھا یا غیر دانستہ طورپر دیا تھا، دس سے پندرہ دن کے دوران جام کمال صاحب نے استعفیٰ واپس کیوں نہیں لیا،مشاورت کے بعد ظہور بلیدی کو قائم مقام صدر منتخب کیا ہے جام کمال نے ٹویٹ میں کہا کہ جان جمالی اور جنرل سیکرٹری انٹرا الیکشن کی تیاری کریں، جام صاحب نے نہ مجھ سے ذاتی رابطہ کیا ہے نہ میں نے ان سے کیا ہے۔
پورے پاکستان اورصوبے کے عوام نے جام کا استعفیٰ دیکھا، سینیٹرمنظورکاکڑ

ٹیگز:
سینیٹرمنظورکاکڑ
