اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع سے ملا قات،جے یو آئی اور بی اے پی کے درمیان رابطے قائم رکھنے سے اتفاق کیا گیا، بدھ کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو،سینیٹر کہدہ بابر،صوبائی وزراء عبدالرشید بلوچ،محمد خان طور اتمانخیل،مٹھا خان کاکڑ،مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اورجے یو آئی اور بی اے پی کے درمیان رابطے قائم رکھنے سے اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی مولانا عبدالواسع سے ملا قات،جے یو آئی اور بی اے پی کے درمیان رابطے قائم رکھنے سے اتفاق

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
