کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ مرکزی بیان میں پارٹی کے بانی رہنما بزرگ قوم وطن دوست ترقی پسند روشن خیال بلوچ پشتون اتحاد کے علمبردار اور تحریک آزادی کے صف اول کے رہنما ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کے 19جنوری کو 13ویں برسی کے موقع پر مرحوم رہنما کی عظیم سیاسی،سماجی،قومی حقوق کیلئے قربانیوں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ مرحوم رہنما کی 13ویں برسی نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی اور عہد کیاجائے گاکہ مرحوم رہنما کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جدوجہد کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا پارٹی کے زیراہتمام پورے بلوچستان میں تعزیتی ریفرنس منعقد کئے جائینگے جبکہ مرکزی پروگرام بروز سموار 19جنوری سہ پہر 2بجے کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوگا لہذا پارٹی کے تمام اضلاع کے ذمہ داروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں پروگراموں کااہتمام کرے بیان میں کہاگیاکہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کی جدوجہد قربانیوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے انگریز استعمار کے خلاف تحریک کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ مل کر جدوجہد کی اور اس کے پاداش میں طرح طرح کی اذیتیں اور تکالیف کاسامنا کرتے ہوئے اصولوں پر کبھی بھی سودے بازی نہیں کی اور اس کے بعد ملک میں محکوم قوموں کے جمہوری قومی سوال،قومی واک واختیار حق حکمرانی،سماجی انصاف کے حصول کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دئیے اور وہ زندگی کے آخری ایام تک ان قوتوں کے مظالم کے خلاف جدوجہد کی آمریت کے ادوار میں انہیں طرح طرح کی اذیتیں،قید وبند کی صوبتیں برداشت کرنی پڑیں لیکن وہ اپنے اصولی موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے،بلوچ پشتون اتحاد کے داعی رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان میں آباد برادر اقوام کے درمیان قربتیں پیدا کرنے اوران کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد ویکجہتی،بھائی چارگی اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی کردارادا کیا۔بیان میں کہاگیاہے کہ ملک عبدالعلی کاکڑ جیسے رہنما اس خطے میں صدیوں کے بعد پیدا ہوں گے جنہوں نے اپنی پوری زندگی مظلوم طبقات،محکوم اقوام اور حقیقی جمہوری روایات کو فروغ دینے کیلئے ملک میں پارلیمنٹ کی بالادستی،آئین کی حکمرانی،میڈیا اور عدلیہ کی آزادی اور قوموں کے واک واختیار وجود شناخت بقا سلامتی،مکمل صوبائی خودمختاری کے قیام کیلئے جدوجہد کرنے والے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھنے والے رہنما تھے،بیان میں کہاگیاہے کہ ملک عبدالعلی کاکڑ کی جدوجہد اور قربانیاں یہاں کی عوام کیلئے ایک روز روشن کتاب کی مانند ہے جنہوں نے کبھی بھی ذاتی وگروہی مفادات کو ترجیح نہیں دی بلکہ اجتماعی مفادات کو اولیت دیتے ہوئے بلوچ پشتون سندھی سرائیکی اور مظلوم انسانوں کے بنیادی انسانی سماجی اور قومی حقوق کے فراہمی کیلئے تاریخ ساز قربانی دی۔یہی وجہ ہے کہ آج ملک کے تمام محکوم قومیں ملک عبدالعلی کاکڑ کی جدوجہد اور قربانیوں کو نہایت ہی قدر،منزلت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔مرحوم رہنما آخری دم تک بی این پی کے پلیٹ فارم پر صوبے کے اجتماعی قومی مفادات کے تحفظ کیلئے آواز بلند کی۔
ملک عبدالعلی کاکڑ کی 13ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی،بی این پی

ٹیگز:
بی این پی
