کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) نیشنل پارٹی مستونگ کی ورکنگ پارٹی کی جنرل باڈی کا اجلاس بہ یاد شہید سردار نجیب ترین زیر صدارت سینئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی منعقدہواجبکہ مہما ن خاص پارٹی کے مرکزی جنرل سیکر ٹری جان محمد بلیدی تھے۔ اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل جان محمد بلیدی نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ اس میں کوئی دورائے نہیں اور یہ ایک نا قابل تردید حقیقت ہے کہ نیشنل پارٹی سیا سی کار کنوں کی جما عت ہے پارٹی کے بے لوث نظر یاتی اور فکری کارکن اپنی قیادت کو تین سال کے لئے منتخب کر تے ہیں انہوں نے بلو چستان کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کر تے ہوئے کہاکہ بلو چستان کے موجودہ حکمرانو ں کو بلوچستان کی حقیقی، معا شی، سیا سی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں وہ اقتدار اور منصب کے کشمکش اور جنگ میں محو ہیں انہوں نے کہاکہ جس جماعت کو راتوں رات مصنوعی انداز میں تشکیل دیا گیا آج وہ خود انتشار کا شکار ہے بلو چستان کے عوام کو ان سے کسی قسم کے خیر کی توقع نہیں تھی۔ کچھ امید اپوزیشن سے وابستہ تھی لیکن اب اپو زیشن باپ کی ٹیم بن گئی ہے سیا سی اصولوں اور سیا سی اخلا قیات کے مطابق اپنی آئینی اور سیا سی کر دار اداکر نا چاہیے لیکن وہ خود باپ کے ایک حصے کی نمائند ہ اور بی ٹیم بن گئی ہے انہوں نے ورکروں کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ مصنو عی جما عت اور الیکشن میں جو سلیکٹڈ حکومت لائی گئی انکا در اصل مقصد 18ویں ترمیم کو ختم کر نا ہے انہوں نے کہاکہ ما ضی قریب کی تاریخ گواہ ہے جو عدم اعتمادکی تحریک لائی گئی بد قسمتی سے اسکا وہ جما عتیں بھی حصہ بن گئی جو اپنے آپ کو اصولی اور قوم پر ست جما عت کہتی ہے مو رخ انکو ضرور ضبط تحریر میں لائے گا اور آج پھر پرانی فلم بلو چستان اسمبلی میں چل رہی ہے انہوں نے کہاکہ گوادر کے عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں لیکن چینی ٹرالنگ کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا گیا انکو عوام کے مسائل سے کوئی سر وکا رنہیں کتنی تعجب کی بات ہے کہ اپو زیشن حکمران جما عت کے خلاف عدم اعتماد میں پیش پیش ہے لیکن انہوں نے اپنا امیدوار لا نے کی بجائے پاب کی صفوں سے انتخاب کیا ہے ورکنگ باڈی کے اجلاس سے سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی کے ورکز کی تر بیت ہی یہی ہے وہ اپنے کا رکنوں کی عزت و احترم کریں ہما ری سیا ست کا محور عوام کی خدمت مظلوم اقوام اور محکموم طبقات کی خو شحالی ہے ہم اپنا ہدف اس وقت حا صل کر سکتے ہیں کہ جب ہم اپنے کارکنوں کی نظریاتی اور فکری تر بیت کریں انہوں نے کہاکہ ہم عوام کی طاقت اور منظم جدو جہد سے ہی ریاست کو حقیقی جمہو ریت حقیقی وفا قیت کی طرف گامزن کر سکتے ہیں منظم پارٹی ہی ریا ست کی فلا حی ریاست بنا سکتی ہے۔ ورکنگ باڈی کے اجلاس میں مرکزی سیکر ٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحا ق بلوچ، بلو چستان کے نائب صدر سا بق وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ، بی ایس او کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ، عبد ا لستار لانگو، حاجی عبد الصمد رند، آغا فا روق شاہ، سجاد احمد دہوار، اسحاق علی زئی ایڈوکیٹ، میر سکندر ملازئی، حاجی تدیر سرپرہ نے بھی خطاب کر تے ہوئے کا میاب کنونش پر ضلعی کا بینہ کو مبارکب باد دی اور شہید سر دار نجیب ترین کی جدو جہد کو خراج عقید ت پیش کی
بلو چستان کے حکمرانو ں کو بلوچستان کی حقیقی، معا شی، سیا سی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ، جان محمد بلیدی

ٹیگز:
جان محمد بلیدی
