کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سینیٹرمولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ملک پر مسلط نمونے حاکم ہے نہ منشی، ملک مسائل اور بحرانوں کے دلدل میں دھنستا جارہا ہے جبکہ انہیں کوئی فکر نہیں مہنگائی آسمان پر جا پہنچی غریب غربت کی چکی میں پسا جارہا ہے جبکہ مافیا مستفید ہورہے ہیں حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک مختلف بحرانوں کا شکار ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ عثمانیہ پی آر کالونی کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جمعیت علمااسلام کے دیگر رہنماؤں اور مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر عوامی نمائندے نہیں کرپٹ مافیااور منافع خوروں کی حکومت ہے سابقہ حکومتوں پر کرپشن کا الزام لگا کر حکومت اپنا گند چھپانے کی ناکام کوشش کررہی ہے کرپشن کے گولڈ میڈلسٹ حکومتی صف میں کھڑے ہیں اپوزیشن کے نہیں انہوں نے کہاکہ حکومت اپنا قبلہ درست کرلے نہیں تو ان سے نمٹنا جانتے ہیں۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ملک پر مسلط نمونے حاکم ہے اور نہ ہی منشی البتہ ملک مسائل اور بحرانوں کے دلدل میں دھنستا جارہا ہے جبکہ انہیں کوئی فکر نہیں مہنگائی آسمان پر جا پہنچی غریب غربت کی چکی میں پسا جارہا ہے جبکہ مافیا مستفید ہورہے ہیں حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک مختلف بحرانوں کا شکار ہے۔
حکومت اپنا گند چھپانے کی ناکام کوشش کررہی ہے، حافظ حمد

ٹیگز:
حافظ حمداللہ
