کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مرکزی سینئر نائب صدر و سابق سینیٹر میر کبیر محمد شہی، سینیٹر طاہر بزنجو، سینیٹر محمد اکرم بلوچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلوچ، صوبائی صدر عبدالخا لق بلوچ، جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے قوم پرست رہنما سردار عطا اللہ خان مینگل کے انتقال سے ملک ایک عظیم قومی پرست و جمہوریت پسند قومی قیادت سے محروم ہوگیا ہے سردار عطا اللہ خان مینگل نے اپنی پوری زندگی بلوچستان کے عوام کے قومی سیاسی خودمختاری اور عوام کی سربلندی کے لیے وقف کی وہ ایک بااصول سیاستدان اور فکری رہنما تھے بلوچستان کی سیاسی و قومی قیادت کے ساتھ ملکر ون یونٹ اور مارشل لاء حکومتوں کے خلاف بھر جدوجہد میں ان کا نمایاں کردار رہا ہے سردار عطا اللہ خان مینگل کو بلوچستان کے پہلے وزیر اعلی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے سردار عطا اللہ خان مینگل کے انتقال سے بلوچستان ایک عظیم مخلص قومی قائد سے محروم ہوگیا ہے ان کی کمی ہر عمل میں محسوس کی جائے گی انھوں نے سردار عطا اللہ خان مینگل کے انتقال پر ان کے بیٹے سابق وزیر اعلی بلوچستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر جان مینگل سے تعزیت کرتے ہوئے سردار عطا اللہ خان مینگل کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سردار اختر جان مینگل اور دیگر پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
سردارعطاء اللہ کی رحلت سے بلوچستان ایک مخلص قومی قائد سے محڑوم ہو گیا ہے، ڈاکٹر مالک

ٹیگز:
ڈاکٹر مالک
