چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں گزشتہ روز مولانا عبدالقادر لونی پر ہونے والے دھماکے کی ایف آر درج کردی گئی جبکہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کا تدفین مختلف قبرستانوں میں ہوا
پولیس کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ موٹرسائیکل میں 10 کلو کے قریب بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا اور بارودی مواد میں بال بیرنگ بھی استعمال ہوئے جس کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق تحقیقاتی عمل مکمل ہونے پر بوغرہ روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں کو آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا۔
دھماکے میں ہونے والے 8 زخمی کوئٹہ اور 7 زخمی چمن میں زیرعلاج ہیں۔

