مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا المیہ یہ ہے معاشرے کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے ابھی تک ہمارے ملک سے پولیو کا خاتمہ نہیں ہو رہا ہے حالانکہ دیگر تمام ممالک اب پولیو کا خاتمہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی ایریا میں انسداد پولیو کے سلسلے میں ٹیموں کی مانیٹرنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرنے مختلف بی ایچ یوز کا اچانک دورہ کیا بنیادی مراکز صحت میں ادویات اور دیگر طبی سہولیات کا معائنہ کیا اور طبی عملے کی حاضری بھی چیک کئے غیر حاضر اسٹاف کے خلاف تادیبی کاروائی کرنے کے لئے محکمہ صحت کے اعلی حکام کو مراسلہ ارسال کردی تفصیلات ڈپٹی کمشنرمستونگ یاسر اقبال دشتی نے کل سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں خود بلوچ کالونی اور دیگر ایریا میں پولیو ٹیموں کی خود مانیٹرنگ کی اور بچوں کے قطرے پلانے مائیکرو پلان اور ٹیموں میں کام کرنے والے اہلکاروں کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جو پھول جیسے بچوں کو وائرس لگنے سے ہمیشہ کے لئے مفلوج بنا دیتی ہے اپنے بچوں کی زندگی کے لئے پولیو مہم کے دوران ضرور قطرے پلائے تاکہ ہمارے علاقوں اور ملک سے اس موذی مرض کا خاتمہ ممکن ہوسکیں انہوں نے کہا کہ پولیو کے دوران کسی ٹیم یا اہلکار کی کوتائی برداشت نہیں کرینگے جہاں کوتائی و کمزوری کی رپورٹ موصول ہوئی ان کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائیگی اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرنے مختلف بی ایچ یوز کا اچانک دورہ کیا جن میں بی ایچ یو فیض آباد اور بی ایچ یو کاریز نوتھ کا بھی اچانک دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے بی ایچ یو میں ادویات اور دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور طبی عملے کی حاضری چیک کئے اس دوران بی ایچ یو میں تمام طبی اسٹاف اور معاون اسٹاف حاضر تھے جبکہ بی ایچ یو کاریز نوتھ میں طبی عملے اور اسٹاف کی غیر حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ان کی رپورٹ کاروائی کے لئے محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کو ارسال کردی اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی کیونکہ ان سے انسانی زندگی کا براہ راست تعلق ہے انہوں نے کہا کہ صحت کے تمام مراکز میں ڈاکٹرز اور طبی عملے اپنی حاضری کو ہر وقت یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے انسانیت کے مسیحا ہوتے ہیں درد اور تکالیف میں لوگوں کی علاج معالجے کرنا انسانیت کی معراج ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے ہسپتالوں میں تمام طبی سہولیات اور ادویات فراہم کر رہے ہیں تاکہ یہاں کے غریب عوام کو مفت اور بروقت طبی امداد پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور معاون اسٹاف پر یہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی فرائض کی انجام دہی میں کوتائی نہ برتے۔
پولیو کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا، یاسر اقبال دشتی

ٹیگز:
، یاسر اقبال دشتی
