کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) اکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بزرگ سیاستدان سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال کی خبر باعثِ صدمہ ہے سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال سے پاکستان میں تدبر، رواداری اور پروقار سیاست کا ایک عہد اختتام پذیر ہوا بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سردار عطا اللہ مینگل کی بلوچستان کے حقوق اور جمہوریت کے لیئے طویل جدوجہد ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحوم سردار عطا اللہ مینگل کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند درجات عطا فرمائیپی پی پی چیئرمین نے سردار اختر جان مینگل سمیت تمام سوگواران سے تعزیت کا اظہار اور ان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
سردار عطا اللہ مینگل کےرحلت سے پاکستان میں تدبر، رواداری اور پروقار سیاست کا ایک عہد اختتام پذیر ہوا، بلاول بھٹو

ٹیگز:
بلاول بھٹو
