قلات (گرین گوادر نیوز) قلات پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار، چوری شدہ سونا چاندی برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ قلات میں ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی اور ایس ایچ او نذیر احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز نعمان مالک ولد عبد المالک قوم رند سکنہ ٹنڈلان مستونگ حال روشہر قلات نے پولیس تھانہ قلات میں درخواست دی کہ شب گزشتہ نامعلوم الاسم چوروں نے اسکے جیولری کی دکان واقع بس اڈہ قلات کا شٹر اور تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے مالیت کے سونے اور چاندی چوری کرکے لے گئے ہیں۔جس پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 52/2021 بجرم 380-457۔34 ت پ درج رجسٹر کیا گیا۔اس رپورٹ پر ایس پی قلات عبد الرف بڑیچ نے سخت ایکشن لیکر فوری طور پر ملزمان کو ٹریس و گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی ایس ایچ او نذیر احمد عمرانی ایس آئی علی محمد اے ایس آئی احمد جان ہیڈ کا نسٹیبل محمد فضل ہیڈ کانسٹیبل نیک محمد کے ہمراہ کارروائی کر تے ہوئے 14گھنٹے کے اندر ملزم محمد عامر ولد محمد وارث قوم لہڑی سکنہ کنارہ روڈ قلات کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے چوری شدہ مسروقہ تمام سونا اور چاندی برآمد کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
قلات، پولیس کی کارروائی ملزم گرفتار چوری شدہ سونا برآمد

ٹیگز:
ملزم گرفتار
