سبی(یو این اے )سبی شہر میں سٹی پولیس تھانے کے اندر واقع ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد اشرف جمالی کی سرکاری رہائشگاہ پر نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا۔ حملہ سیلاچی اسٹریٹ کی جانب سے کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے فوری بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔واقعے کو ڈی ایس پی کی سرکاری رہائشگاہ کو نشانہ بنانے کی سنگین کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کے محرکات اور ملوث عناصر کا پتہ لگانے کیلئے تفتیش جاری ہے۔
سبی، ڈی ایس پی کی رہائشگاہ پر دستی بم حملہ

