کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے 180ارکان نے وزیراعظم پر اعتماد کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ پارلیمنٹ وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اوردیگر اتحادی جماعتیں پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہیں اور کسی بھی غیرآئینی فیصلے کوقبول نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے 180ارکان نے وزیراعظم پر اعتمادکا اظہار کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ ارکان اسمبلی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر وزیراعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے پر بلوچستان کے عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اسوقت خراب ہونے کی وجہ سے ملک عام انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا اور تمام سیاسی جماعتیں عام انتخابات اپنے مقرر وقت پر کرانے پر متفق ہیں پی ٹی آئی انتخابات نہیں چاہتی بلکہ ملک میں افراتفری اورانتشار پیدا کرنا چاہتی ہے جس کی مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتیں اجازت نہیں دیں گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے پارلیمنٹ کو با اختیار بنانے کے موقف پر تمام سیاسی قیادت متحد و متفق ہے اور کسی بھی غیر آئینی اور غیر جمہوری فیصلے کو پارلیمنٹ قبول کرنے کیلئے تیارنہیں ہے۔
پارلیمنٹ نے ثابت کردیا کہ پارلیمنٹ وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے،چوہدری نعیم کریم

ٹیگز:
نعیم کریم
