کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے آمد کے ساتھ مہنگائی نے پھر سر اٹھا لیا، حکومت ماہ رمضان میں اشیاء خوردنوش کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے ہر ضلع میں سستا بازار کا انعقاد یقینی بنائے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں مگر بدقسمتی سے ماہ رمضان میں بازاروں میں من مانیاں شروع ہوجاتی ہے، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے حکومت کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کیلئے تیاری نہیں کی گئیں ہے عوام کیلئے نہ خصوصی پیکج ہے نہ سستا بازار کا انعقاد ہوا ہے، ماہ رمضان عبادت کا مہینہ ہے، غریب عوام کی مدد کرنا چاہیے، حکومت ماہ رمضان میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے تاکہ غریب اور لاچار طبقہ کے لوگو کو ماہ رمضان میں کسی بھی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حکومت ماہ رمضان میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے،مولانا عبدالواسع

ٹیگز:
مولانا عبدالواسع
