کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیاسی و سماجی قباءلی رہنماء محمد یونس زہری ،محمد مزمل زہری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی سیاسی، سماجی اور قبائلی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں شخصیات بلوچستان کی سیاست اور قبائلی روایات میں اہم مقام رکھتی ہیں۔ ان کی عوامی رابطوں، سیاسی جدوجہد اور صوبے کے مسائل کے حوالے سے کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سردار ثناء اللہ خان زہری ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے مختلف سیاسی اور حکومتی ذمہ داریاں انجام دی ہیں، جبکہ نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری بھی اپنی سیاسی و قبائلی شناخت کے حوالے سے اہمیت رکھتے ہیں۔ بلوچستان جیسے صوبے میں عوامی مسائل کے حل، امن و امان کے قیام، ترقیاتی عمل کے فروغ اور سیاسی استحکام کے لیے تجربہ کار قیادت کا کردار انتہائی اہم ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی و قبائلی شخصیات کو باہمی احترام، اتحاد اور یکجہتی کے جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ سیاسی اختلافات کو جمہوری اصولوں کے مطابق حل کرنا اور عوامی مفادات کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سردار ثناء اللہ خان زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود، صوبے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔

