کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے اہم دہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظہر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ تحسین ہیں بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کی عکاس ہیں دہشت گرد کمانڈر کے خلاف کارروائی سے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر اقدامات کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردوں، ان کے مالی معاونین اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں ناگزیر ہیں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ تک جدوجہد جاری رہے گ
قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے اہم دہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظہر ہے، میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
