کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما ء رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ واشک کی پسماندگی کا خاتمہ ہماری جہدوجہد کا محور ہے عوام کو اجتماعی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشان رہوں گا واشک کی تعلیمی پسماندگی کے خلاف جہاد کرینگے تاکہ واشک کا ہر بچہ اور بچی سکول میں ہو۔ان خیالات کا انہوں نے چیئرمین یونین کونسل زاوگ ماشکیل میر ملا عبید اللہ ریکی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، جس میں ضلع کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سابقہ ممبر ضلع کونسل حاجی میر عبدالسلام ریکی چیئرمین یونین کونسل جوئے حاجی شاہ سلیم خان ریکی ماشکیل حاجی میر مراد علی ریکی فرزند ماشکیل حاجی میر کلیان ریکی حاجی رحمت اللہ میر حفیظ اللہ آلہ زئی رہنما پی پی پی رخشان حافظ عبداللہ ریکی میر نیاز علی آلہ زئی میر ریکی حافظ ثناء اللہ محمد حسنی حامد محمد حسنی و دیگر شریک تھے،حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ ماشکیل ایک باڈری علاقہ ہے جبکہ پورے ضلع واشک کے عوام کا زریعہ معاش بارڈر سے وابسطہ ہے عوام کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لئے مزہ سرباڈر و کاٹاگر زیروپوائنٹ کو کھولنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی کوششوں میں لگا ہوں جسکے لئے ذمہ داراں سے رابطے میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ ضلع واشک کی تعلیمی پسماندگی و بیروزگاری کے خاتمہ اولین ترجیع ہے گزشتہ دور میں ضلع کے نوسو بیروزگار نوجوانوں کو بلاتعصب و نفرت روزگار فراہم کرنے کے تسلسل کو آگے بڑھایا جائیگا تاکہ ضلع کے نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کر سکیں۔حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ ہمیں واشک کے عوام نے خدمت کے لئے منتخب کرکے اسمبلی بھیجا ہے عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائینگے بلکہ حسب سابق ہر فورم پر واشک کے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے ضلع کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوشش کرتے رہیں گے۔
واشک کی پسماندگی کا خاتمہ ہماری جہدوجہد کا محور ہے،حاجی میر ذابد علی ریکی

ٹیگز:
حاجی میر ذابد علی ریکی
