کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین نے خیبر پختونخواء میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے خیبر پختونخواء حکومت کو بحال کرنے کا مطالبہ کردیاجبکہ حکومتی اراکین نے کہا ہے کہ وفاق نے حالات کی بہتری کی کوشش کی تاہم خیبر پختونخواء حکومت کا رویہ درست نہیں تھا،ایمر جنسی آئینی اقدام ہے۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی یونس عزیز زہری نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے لاکھ اختلافات ہیں،مگر یہ جمہوری طریقہ نہیں،ووٹ کی عزت کا دعوی کہاں گیا؟ پی ٹی آئی حکومت کوبحال کرکے جمہوری طریقے سے چلنے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کیا گارنٹی ہے کہ اس عمل سے کے پی میں امن آئے گا،جمہوری حکومت کا گلہ گھونٹنا جمہوریت کے لئے نیک شگون نہیں،جمہوری حکومت نے ڈکیٹیٹروں کی طرح کیا تو گلہ کس سے کریں، انہوں نے کہا کہ میں اپنی جماعت اور اپوزیشن کی طرف سے اس عمل کی مذمت کرتا ہوں ملک نازک دور سے گزر رہا ہے،اس عمل سے اور پیچھے چلے جائیں گے۔
پی ٹی آئی حکومت کوبحال کرکے جمہوری طریقے سے چلنے دیا جائے، یونس عزیز زہری

ٹیگز:
یونس عزیز زہری
