کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ڈائریکٹریٹ جنرل لیویز ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈائریکٹر لیویز فورس بلوچستان قادربخش پرکانی نے یادگار شہدا پر حاضری دیکر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ لیویز کے چاق و چوبند دستے نے یا د گار شہداء پر سلامی دی۔ اس موقع پر ڈی جی لیویز بلوچستان قادربخش پرکانی نے کہا کہ یومِ دفاع و شہدا منانے کا مقصد شہیدوں اورغازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور اس عزم کا اظہارکرنا ہے کہ تمام خطرات میں مادر وطن کا دفاع کیاجائے گا شہدائے لیویز نے اپنے آج کو ہمارے کل کے لئے قربان کر دیا ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے شہدائے لیویز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس سال یوم دفاع وشہدا کا موضوع ”ہمارے شہدا،ہمارا فخر، غازیوں اورشہیدوں کے تمام عزیز واقارب کو سلام“ ہے انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہم کوئی شہادت نہیں بھولے، زندہ قومیں اپنے شہدا پر ناز کرتی ہیں وطن کے یہ بہادر بیٹے اپنے وطن کے لئے،امن کے لئے ہماری جانوں کے تحفظ کے لئے اور ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لئے قربانیاں دیتے ہیں تمام فورسز کے شہداء وطن اور قوم کے محسن ہیں، جنہوں نے پاکستان کو محفوظ بنانے کے لئے اپنے آج کو ہمارے کل پر قربان کر دیا انہوں نے کہا کہ جوانوں کی دی ہوئی قربانیوں کی بدولت آج ہم امن کی زندگی بسر کر رہے ہیں، زندہ قومیں ہمیشہ اپنے شہیدوں کی دی ہوئی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں شہداء کے اہلخانہ کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے میں مدد ملی ہے۔ ان تقریبات کا مقصدشہداء کے اہلخانہ کو یہ باور کرانا ہے کہ ان کے پیاروں نے ملک کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ شہید آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، بلوچستان لیویز کے جوانوں نے نہایت کٹھن حالات میں دلیری اور بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے صوبہ بلوچستان میں امن کی فضاء قائم کی دہشت گردی کے خلاف دیگر سکیورٹی فورسز کی طرح لیویز فورس بلوچستان فرنٹ لائن پر رہی اور اس فورس نے ڈی جی لیویز فورس منصور کاکڑ سے لیکر سپاہی تک قربانیوں کی داستان رقم کرتے ہوئے ملک میں اپنے آپ کو بہترین لیویز فورس کے طور پر منوایا جو کہ قابل تحسین ہے۔ اخر میں دعا دی کہ اللہ پاک ان پر اپنی رحمتیں نازل کریں اور درجات بلند کریں اللہ پاک پاکستان کو سلامت رکھے۔
یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ڈائریکٹریٹ جنرل لیویز ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

ٹیگز:
یوم دفاع پاکستان
