مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)مستونگ کے علاقے بائی پاس علیزئی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔جاں بحق شخص کی شناخت امتیاز احمد ولد محمد وارث قوم ابابکی، سکنہ صدیق آباد، وائس چیئرمین یونین کونسل صدیق آباد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت فیاض احمد ابابکی کے نام سے ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جاں بحق اور زخمی دونوں افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور لاش و زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
مستونگ، بائی پاس علیزئی روڈ پر فائرنگ سے وائس چیئرمین یونین کونسل صدیق آباد جاں بحق، ایک شخص زخمی

ٹیگز:
مستونگ
