بولان(ڈیلی گرین گوادر)بولان قومی شاہراہ N65 پر دو مختلف دلخراش حادثات میں خواتین بچوں سمیت 11 افراد جان کی بازی ہار گئے19 مسافر زخمی تفصیلات کے مطابق بولان قومی شاہراہ N65 پر پہلا حادثہ مچھ کے قریب پیش آیا جہاں مزدا گاڑی اور مسافر وین میں تصادم ہوا تصادم کے نتیجے میں مسافر وین پل سے نیچے گر گیا جس کی وجہ سے موقع پر متعدد مسافر جان بحق ہوگئے مسافر وین کوئٹہ سے مچھ جارہا تھا حادثے میں 7 افراد جاں بحق 19 زخمی ہوگئے افسوسناک حادثے کے بعد مقامی پولیس، ایف سی اور عوام نے ریسکیو میں حصہ لیکر زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال مچھ منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد جبکہ شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجہ کیلئے کوئیٹہ منتقل کردیا گیا دوسری جانب بولان قومی شاہراہ پر ڈھاڈر کے قریب دربی کے مقام پر ایک اور خوفناک حادثے میں آلٹو کار مزدا میں تصادم ہوا جس میں خاتون اور بچہ سمیت چار افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگئے زخمی اور لاشوں کو سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا جاں بحق افراد کا تعلق پولیس کے مطابق سبی سے بتایا گیا ایم ایس سول اسپتال ڈھاڈر ڈاکٹر زاہد حسین کے مطابق زخمی کو طبی امداد دیکر مزید علاج کیلئے کوئیٹہ اور لاشوں کو سبی روانہ کردیا گیا ہے۔
بولان،دو مختلف حادثات میں خواتین اوربچوں سمیت11افرادجاں بحق،19زخمی

ٹیگز:
بولان
