نوشکی (ڈیلی گرین گوادر) غریب آباد میں فائرنگ کے واقعے میں ظہیر احمد ولد ظہور احمد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ غریب آباد میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ظہیر احمد جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔واقعے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
نوشکی، غریب آباد میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ٹیگز:
نوشکی
