کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر اسلام آباد پولیس کے دھاوے، خواتین کوہراساں کرنے، چادر وچار دیواری کی تقدس کی پائمالی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ملک میں سیاسی،جمہوری احتجاج ملک کے ہر فرد کا بنیادی آئینی حق ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے سیاسی جمہوری احتجاج پر غیر آئینی، غیر قانونی اقدامات،ہراسمنٹ اور انسانی اقدار سے گری ہوئی طرز عمل ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔ مولانا فضل الرحمن اور ان کی جماعت کیخلاف غیر آئینی،غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدامات کا تدارک کرتے ہوئے اُنہیں اور ملک کے سیاسی،جمہوری پارٹیوں اور افراد واشخاص کا یہ آئینی حق اور اُس کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بیان کے آخر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کیا جائے اور اُن کی پارٹی کے تمام گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے اور ملک میں سیاسی جمہوری پارٹیوں کے خلاف ایسے اقدامات سے اجتناب کیا جائے۔
مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کیا جائے،محمود خان اچکزئی

ٹیگز:
محمود خان اچکزئی
