تمپ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع تمپ میں نامعلوم مسلح افراد سول اسپتال کے کوارٹر سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر نوروز یعقوب کی گاڑی بندوق کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد سول اسپتال تمپ کے کوارٹر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر ڈی ایچ او ڈاکٹر نوروز یعقوب کی گاڑی اپنے قبضے میں لے کر فرار ہوگئے۔واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

