پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور کے علاقے خدابادان میں گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے پولیس اہلکار پیر جان کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا پھر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار پیر جان جاں بحق ہوگیا، لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

