گوادر(ڈیلی گرین گوادر)گوادر پسنی کے علاقے کلی ہلک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت حکیم مجید سکنہ کلانچ اور ریاض عالی سکنہ بسول، اورماڑہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو پاک عمان اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔
گوادر، پسنی کے علاقے کلی ہلک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

ٹیگز:
گوادر
