تربت(ڈیلی گرین گوادر)ناصر آباد اور نودز کے علاقوں میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے واقعات پیش آئے، جن کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق ناصر آباد کے مین روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے مند سے تربت جانے والے دو ٹرالرز کو روک کر آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ادھر نودز کے علاقے میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے ایک ڈمپر گاڑی کو آگ لگا دی۔
دونوں واقعات کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے۔ تاہم تاحال واقعات کی مزید تفصیلات، گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کی نوعیت اور مالی تخمینے سے متعلق معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

