کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے کلی شموزئی بائپاس کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر ایدھی کی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت اور موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ورثا کی تلاش کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آ سکیں گے۔
کوئٹہ، کلی شموزئی سے ایک شخص کی لاش برآمد، ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل

ٹیگز:
کلی شموزئی
