تربت(ڈیلی گرین گوادر) تربت میں دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق،ایک شخص زخمی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے تربت شہر کے اندر پرانا ہسپتال کے پیچھے سنگانی سر کے علاقہ میں فائرنگ کرکے 2 افراد نجیب اللہ ولد دلاور حسین سکنہ خضدار اور عدنان ولد طیب سکنہ بلیدہ حال میری تربت کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے جبکہ دوسرے واقعہ میں کیچ کور حفاظتی بند پر نامعلوم افراد نے صدیق ولد نور بخش ساکن علی آباد کوشقلات پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔
تربت،دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق،ایک شخص زخمی

ٹیگز:
تربت
