کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک مٹھاخان کاکڑ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے عوام کو ہر صورت میں ترقی کا حق لوٹائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہر شہر اور خطے کے مسائل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔صوبے میں ڈویلپمنٹ پیکیج کی تکمیل سے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ بلوچستان کی ترقی کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج تیار کیا جا رہا ہے جس سے بلوچستان کے شہریوں کے دیرینہ مسائل حل ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے معیار زندگی میں بہتری ائے گی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر داخلہ نے اپنے آفس میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئیلوگوں کے مسائل سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ عوام کے جائز کام میں کسی کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے عوامی نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ اور ان کی تجاویز کو پوری اہمیت دی جائے گی اور قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ صرف عوام کی خدمت کیلئے آیا ہوں اور عوامی خدمت کے مشن کو عبادت سمجھ کر مزید آگے بڑھاؤں گا
پسماندہ علاقوں کے عوام کو ہر صورت میں ترقی کا حق لوٹائیں گے،میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
