پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر میر نذیر احمد بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وڈھ میں ڈیرہ بگٹی طرزِ کا ماحول بنایا جا رہا ہے اور بلوچستان کے توانا آواز سردار اختر جان مینگل جو کہ بلوچستان کے غیور مظلوم محکوم اقوام کی لیڈر ہیں اسکی آواز کو دبانے اور اسے سیاسی عمل سے دور رکھنے کی گہری سازش ہو رہی ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں کیونکہ سردار اختر جان مینگل نہ صرف بلوچستان و بلوچ قوم کے لیڈر ہیں بلکہ بلوچستان میں بسنے والے بلوچ سندھی ہزارہ پشتون سیٹلر سمیت ہر طبقے کے دل میں بسنے والا رہبر بن چکا ہے دل میں پیوست ہونے والے عظیم انسان کی محبت کو کسی دل سے نکالنا خام خیالی اور نادانی ہوگی کیونکہ سردار اختر جان مینگل جیسے عظیم رہنما کے دفاع اسکے جانثار ورکرز اپنے خون کی آبیاری سے کریں گے سردار اختر جان مینگل نے تاریخ میں پہلی مرتبہ جس انداز سے بلوچستان کے پسے ہوئے طبقے اور بلوچستان کے محرومیوں کا ذکر ایوان بالا میں کی شاید اسکی مثال نہیں ملتی اسی حقیقی ترجمانی سے خائف نادیدہ قوتوں کو سردار اختر جان مینگل کی مدبرانہ اور اصولی جدوجہد ناگوار گزری اور انہوں نے اپنے پرانے روش پر کاربند رہتے ہوئے وڈھ کے پرامن حالات کو بدنام زمانہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے ذریعے خراب کرنے کی سازش شروع کی مگر موجودہ وقت کے حکمران یہ ہوش کے ناخن لیں کہ اگر سردار اختر جان مینگل کو سیاسی عمل سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی تو اسکے نہ صرف بھیانک اور خطرناک نتائج برآمد ہونگے بلکہ بلوچستان کا بچہ بچہ سردار اختر جان مینگل بن کر کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنا کر آتش فشاں بن جائے گی جسکا کوئی تصور بھی نہیں کرسکے گا انہوں نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل بلوچستان کا ایک روشن چراغ ہیں اور وہ سردار عطاء اللہ خان مینگل نواب خیربخش مری نواب اکبر خان بگٹی اور اپنے دیگر اکابرین کے نقش قدم پر چل کر میدان میں عملی جدوجہد کر رہا ہے موجودہ نگران حکومتیں نے ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ مل کر سردار اختر جان مینگل کے خلاف یہ گہری سازش رچائی ہے اور اسے جان بوجھ کر قبائلی مسلہ بنا کر کچھ اور حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر یہ اکیسویں صدی ہے بلوچستان کا بچہ بچہ ایسے سازشوں سے بہت پہلے سے اچھی طرح واقف ہیں جو ہر دور میں مختلف طریقو ں سے ڈرامے رچا کر بی این پی اور محسن بلوچستان سردار اختر جان مینگل کے خلاف بنائے جاتے ہیں ارباب اختیار وڈھ کے حالات کو سدھارنے کیلئے فوری طور پر ڈیتھ اسکواڈ کو غیر مسلح کرکے حالات کو پرامن بنائے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی کال پر گزشتہ روز بی این پی ڈسٹرکٹ نوشکی کے زیر اہتمام پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی تھی مگر نادیدہ قوتوں کو بی این پی کی سیاسی جدوجہد بھی راس نہ آئی اور پولیس کے ذریعے پارٹی کے ضلعی صدر حاجی میر بہادر خان مینگل میر خورشید جمالدینی صادق علی اور دیگر دوستوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جو کہ قابل مذمت عمل ہے اور اس طرح کے جعلی مقدمات سے بی این پی کو کھبی مرعوب نہیں کیا جا سکتا کیونکہ بی این پی کے رہنماؤں و کارکنوں نے اس سے بڑھ کر آمریت کا مقابلہ کرکے ثابت قدم رہے ہیں۔
سردار اختر جان مینگل کی آواز کو دبانے کی سازش کی جا ری ہے،میر نذیر احمد بلوچ

ٹیگز:
اختر جان
