کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 40سے آزاد امیدوار میرحسیب بنگلزئی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزدامیدوار سردارزادہ صمد خان گورگیج کے حق میں غیر مشروط طورپر دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔یہ بات انہوں نے اے ون سٹی میں واقع اپنے دفتر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و حلقہ پی بی 40سے امیدوار سردارزادہ صمد خان گورگیج سے ملاقات کے بعد کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما درمحمدہزارہ، سردارسرورسلیمانخیل، میر محمداکرم بنگلزئی اوردیگر بھی موجود تھے۔میرحسیب بنگلزئی نے کہا کہ بلوچستان پیپلزپارٹی کے امیدوارحلقہ پی بی 40سردارزادہ صمدخان گورگیج نے علاؤ الدین کاکڑ کے ہمراہ ملاقات کی اوران سے اپنے حق میں دستبردار ہونے کی اپیل کی جس پر اپنے دوستوں سے صلاح مشورے کے بعد میں نے سردارزادہ صمدخان گورگیج کے حق میں غیرمشروط پر دستبردار ہونے اور پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کرتا ہوں۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سردارزادہ صمدخان گورگج نے میرحسیب بنگلزئی کی جانب سے اپنے حق میں غیرمشروط طورپر دستبردار ہونے پرشکریہ ادا کرتاہوں اور پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ 8فروری کو پیپلز پارٹی پورے ملک سے کلین سوئیپ کرے گی اور8 فروری مفاد پرستی کی سیاست چمکانے والوں کے لئے احتساب کا دن ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کیعوام کے مسائل کا حل اور ترقی و خوشحالی کا نشان صرف”تیر“‘ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 10نکاتی ایجنڈا پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے جو عام آدمی کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دے گا،بلاول بھٹو کے 10 نکاتی منشور، لاہور جلسے نے مخالفین کی نیندیں اڑادی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام 8فروری کو پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے انتخابی نشان’’تیر“ پرمہرلگاکرانہیں کامیاب بنائیں تاکہ ملک کو دوبارہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیاجاسکے۔
حلقہ پی بی 40سے حسیب بنگلزئی کا پیپلزپارٹی کے امیدوار سردارزادہ صمد گورگیج کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان

ٹیگز:
حسیب بنگلزئی
