کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی گورک بائی پاس پر ایک انتہائی دلخراش اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ماں نے مبینہ طور پر چھری کے پے در پے وار کر کے اپنے دو کمسن بچوں کے گلے کاٹ دیے، جس کے نتیجے میں دونوں معصوم بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ خاتون نے خود کو بھی چھری کے وار سے شدید زخمی کر لیا۔اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی یا مبینہ ذہنی توازن کی خرابی کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں ایک سال اور بیس دن کے دو معصوم بچے شامل ہیں جن کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد شدید زخمی حالت میں پائی جانے والی خاتون کو بھی فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اس ہولناک واقعے کے اصل محرکات اور حقائق کا تعین کیا جا سکے اس اندوہناک واقعے پر علاقے میں شدید سوگ اور فضا سوگوار ہے۔
کوئٹہ،ماں نے مبینہ طور پر چھری کے وار سے اپنے دو بچوں کو قتل کردیا

