کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد اور مقامی قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ،مسلح افراد فرار ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق جمعہ کو قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں ولی زئی محمدزئی چوک پر مسلح عسکریت پسندوں نے ناکہ بندی کی کوشش کی تاہم مقامی قبائلی افراد نے موقع پر پہنچ کر عسکریت پسندوں کو روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے فائرنگ شروع کردی جبکہ دوطرفہ فائرنگ کاتبادلہ وقفے وقفے سے جاری رہا بعد ازاں عسکریت پسند موقع سے فرار ہوگئے جبکہ مقامی افراد نے انکا تعاقب شروع کردیا۔
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد اور مقامی قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ

ٹیگز:
قلعہ عبداللہ
