اسلام آباد پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال کی ایمرجنسی کا دروازہ بند تھا لوگ کھڑکیاں توڑ کر اندر گئے۔ فائر بریگیڈ کیلیے گیٹ نہیں کھولا گیا، فائر ٹینکس میں پانی نہیں تھا، ڈاکٹرز نہیں تھے، عوام کی طرف سے بھی سوال پوچھیں گے۔ شیری رحمان نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق ڈاکٹرز موجود نہیں تھے، نومولود جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ہم سیاست کرنے نہیں آئے ہماری ذمے داری ہے واقعے پر پوچھا جائے، سیاست چمکانے نہیں آئے، سانحات کی روک تھام کے لیے احتساب ضروری ہے۔ سینیٹرشیری رحمان نے مزید کہا کہ سانحے پر پورا ملک خون کے آنسو رو رہا ہے، جو وزیر ذمے دار ہے اسے خود استعفیٰ دینا چاہیے، پچھلے سال بھی ہم نے رپورٹ مانگی تھی، ہمیں کوئی رپورٹ نہیں دی گئی۔فائر بریگیڈ کے لیے گیٹ نہیں کھولا گیا، فائر ٹینکس میں پانی نہیں تھا، ڈاکٹرز نہیں تھے، گیٹ بند تھے، عوام کی طرف سے بھی سوال پوچھیں گے۔
پمز ہسپتال کی ایمرجنسی کا دروازہ بند تھا لوگ کھڑکیاں توڑ کر اندر گئے : شیری رحمان

ٹیگز:
شیری رحمان
