راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ سابقہ ماڈل، میزبان اور موجودہ اداکارہ نتاشا حسین نے اعتراف کیا ہے کہ مجھے ابھی تک ہمایوں سعید پر کرش ہے، آپ تصور نہیں کر سکتے لیکن میں ان کی دیوانی فین ہوں۔نتاشا حسین نے تقریباً 2 دہائی قبل ٹی وی اور ماڈلنگ کے شعبے میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، وہ اپنے دور کی پاکستان کی صفِ اوّل کی ماڈلز میں شمار ہوتی تھیں، جبکہ ان کے نمایاں ٹی وی ڈراموں میں چلتے چلتے، پری زاد اور یہ دل میرا شامل ہیں۔نتاشا حسین کی شادی عباس حسین سے ہوئی ہے اور ان کی 2 بیٹیاں ہیں۔حال ہی میں نتاشا حسین نے احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے ہمایوں سعید کے لیے اپنے گہرے کرش کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔
مجھے ابھی تک ہمایوں سعید پر کرش ہے، آپ تصور نہیں کر سکتے لیکن میں ان کی دیوانی فین ہوں ` نتاشا حسین

ٹیگز:
نتاشا حسین
