تہران (ڈیلی گرین گوادر) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر بات چیت ہوئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ٹیلفونک رابطے میں ایرانی وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں نے سفارتی رجحانات پر بھی آرا کا تبادلہ کیا اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر غور

