لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ فریال گوہر نے اپنی زندگی کی سچی محبت اور اس سے جڑے ایک افسوس ناک واقعے کا انکشاف کیا ہے۔ فریال گوہر نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران بتایا کہ میں اپنی زندگی کی محبت سے منگنی کر چکی تھی، جو فلسطینی شہری اور فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے پائلٹ تھے۔اداکارہ کے مطابق ایک مرتبہ میرے منگیتر جس طیارے کو اڑا رہے تھے، دورانِ پرواز وہ طیارہ ریت کے شدید طوفان میں پھنس گیا، طیارے میں ایندھن بھی اتنا نہیں تھا کہ باحفاظت لینڈنگ کی جا سکے، ایسے میں میرے منگیتر نے یاسر عرفات کو طیارے کے باتھ روم میں لے جا کر وہاں محفوظ کیا اور دروازہ سیل کر دیا۔فریال گوہر نے بتایا کہ یاسر عرفات کی جان بچانے کے لیے میرے منگیتر نے طیارے کو انتہائی خطرناک انداز میں نیچے کی جانب موڑا، تاہم اس کوشش میں وہ خود جان کی بازی ہار گئے۔اداکارہ کے مطابق یہ المناک واقعہ ہماری شادی سے صرف 2 ہفتے قبل پیش آیا، میرے منگیتر کو ہسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی انتقال کر گئے۔
میری فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے پائلٹ سے منگنی ہوئی تھی: فریال گوہر کا انکشاف

ٹیگز:
یاسر عرفات
