قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات: چیئرمین میونسپل کمیٹی نواب زادہ میر شعیب جان زہری نے مرحوم میر عبدالسلام نیچاری کے انتقال پر ان کے بھائی ڈاکٹر میر یوسف نیچاری اور دیگر لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔ اس موقع پر سردارزادہ جہانزیب جتک، قاری غلام مصطفیٰ نیچاری، فضل رحمانی و دیگر انکے ہمراہ تھے۔
نواب زادہ میر شعیب جان زہری کا مرحوم میر عبدالسلام نیچاری کے انتقال پر ان کے بھائی ڈاکٹر میر یوسف نیچاری اور دیگر لواحقین سے اظہارِ تعزیت

ٹیگز:
میر شعیب جان زہری
