کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکریٹری اور سابق رکنِ بلوچستان اسمبلی یاسمین لہڑی اور ڈاکٹر سراج لہڑی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران یاسمین لہڑی کے والد محترم حاجی نور احمد لہڑی کی تاحال عدم بازیابی کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے حاجی نور احمد لہڑی کی اغواء پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود ان کی بازیابی کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہ آنا انتہائی افسوس ناک اور قابلِ تشویش امر ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے یاسمین لہڑی اور ان کے خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ملاقات میں حاجی نور احمد لہڑی کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔
ڈاکٹر ناشناس لہڑی کا یاسمین لہڑی اور ڈاکٹر سراج لہڑی سے ملاقات، حاجی نور احمد لہڑی کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار

ٹیگز:
ڈاکٹر ناشناس لہڑی
