کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان کے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) پر مبنی ٹیسٹنگ سسٹم کو شفاف اور مکمل طور پر میرٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے آئندہ صوبے میں تمام بھرتیاں مصنوعی ذہانت کے ذریعے کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔سابق سیکرٹری خزانہ اور موجودہ پرنسپل سیکرٹری وزیرِاعلیٰ بلوچستان، عمران زرکون، پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے بھرتیوں کا میرٹ پر مبنی نظام متعارف کرانے والے افسر ہیں۔ یہ نظام انہوں نے خود تیار کیا، جسے ابتدا میں مخالفت اور تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا، تاہم آج بلوچستان ہائی کورٹ نے اس نظام کی شفافیت پر مہرِ تصدیق ثبت کرتے ہوئے اسے میرٹ پر مبنی بھرتیوں کا قابلِ اعتماد نظام قرار دیا ہے۔اس فیصلے کے بعد بلوچستان میں تمام سرکاری بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ، شفافیت اور مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کے تحت انجام دی جائیں گی۔
بلوچستان ہائی کورٹ کا آئندہ صوبے میں تمام بھرتیاں مصنوعی ذہانت کے ذریعے کرنے کا حکم

ٹیگز:
بلوچستان ہائی کورٹ
