لاہور (ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کا تین روزہ اجلاس آج منصورہ میں شروع ہو گیا۔ اجلاس میں مرکزی شوریٰ کے ارکان ملک بھر سے شرکت کر رہے ہیں۔اجلاس کے دوران حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی گزشتہ ششماہی کے فیصلوں، منصوبہ بندی، مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، عمل درآمد کی موجودہ صورتحال اور آئندہ ششماہی کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ تنظیمی استحکام، دعوتی و تربیتی سرگرمیوں اور عوامی خدمت کے مختلف منصوبوں پر بھی غور کیا جائے گا تاکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، سماجی اور معاشی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور قومی سطح پر موجود چیلنجز پر بھی تفصیلی غور و فکر کیا جائے گا۔ اجلاس میں ان امور کے تناظر میں جماعت اسلامی کے آئندہ لائحہ عمل، تنظیمی ترجیحات اور عوامی فلاح کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔تین روزہ اجلاس کے اختتام پر اہم فیصلوں، سفارشات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔
حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کا تین روزہ اجلاس شروع، ملکی صورتحال اور آئندہ ششماہی کے اہداف کا جائزہ لیا جائے گا

ٹیگز:
جماعت اسلامی
