ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود گوٹھ کنڈرانی میں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں ملزمان نے فائرنگ کرکے مسماتہ (س) اور ایک شخص امیر علی ولد صحبت خان کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے واردات پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنے قبضے میں لیکر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیں جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم افراد نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت2افراد کو قتل کردیا

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
