جنگ بندی کے بعد سے تیزی سے کم ہوتی پیٹرول کی قیمتیں پھر سے اڑان بھرنے لگیں جب امریکا نے ایران پر مسلسل تین روز سے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔عالمی خبر ساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد اضافہ ہوا تھا جس میں آج مزید 5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس طرح آج برینٹ کروڈ آئل کی قیمت دن بھر 87.49 ڈالر فی بیرل تک ٹریڈ کرتا رہا جو 12 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔امریکا اور ایران کے درمیان حملے اگر اسی طرح جاری رہے تو برینٹ خام تیل 90 ڈالر یا اس سے بھی اوپر جاسکتا ہے جبکہ ماہرین 100 ڈالر فی بیرل کے امکان کو بھی مسترد نہیں کر رہے۔
امریکا ایرن جنگ: پیٹرول کی قیمتیں پھر سے اڑان بھرنے لگیں . ، مہنگائی کا نیا سیلاب آئے گا

ٹیگز:
پیٹرول
